ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش حیات اداکاری کے ساتھ سماجی خدمت میں بھی آگے

سوہاوہ: قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے سوہاوہ پہنچ گئیں۔

نشان امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اور ملکی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے برملا اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔

مہوش حیات حال ہی پاکستان کے سب سے بڑے  یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے  صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ پہنچیں جہاں انہوں نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں جاری بچوں کی آنکھوں کے معائنے کا جائزہ لیا۔

سوہاوہ میں اداکارہ مہوش حیات نے اسکول کے بچوں سے ملاقات بھی کی اور بچوں سے  گھل مل گئیں اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔

واضح رہے کہ  کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے سندھ کے خستہ حال اسکولوں کی بحالی اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی اٹھایاتھا۔

The post مہوش حیات اداکاری کے ساتھ سماجی خدمت میں بھی آگے appeared first on Daily Jinnah.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں