ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر نمرتا کیس میں اہم پیشرفت، جوڈیشل انکوئری کی اجازت دے دی گئی

ڈاکٹر نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوئری کی اجازت دے دی گئی
سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوائری کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ڈاکٹر نمرتا ہلاکت پر جوڈیشل انکوئری کیلئے سیشن جج لاڑکانہ کو خط لکھا تھا جس پر سیشن جج نے سندھ حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کی اجازت طلب کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب  نمرتا کے والد اور بھائی وشال کی جانب سے اب تک مقدمہ درج نہیں کرایا گیا لیکن کیس میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے اعلیٰ حکام سے مشاورت جاری ہے۔

ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی ہےکہ تفتیش شفاف اور غیر جانبدار ہوگی، اس میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ سینئر پروفیسر اور ہاسٹل کے دونوں روم میٹ سمیت 40 افراد سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے، نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو اور شان علی میمن حراست میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں