English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی جی پنجاب کا بڑا اقدام: بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا

بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا
لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

زرایع کے مطابق آئی جی پنجاب نے محمد آصف کے رویے کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا ، انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکار کو سخت سزا کی سفارش کی گئی جس کے بعد پولیس اہلکار کو پولیس کی نوکری سے نکال دیا گیا۔

آئی جی پنجاب عارف نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں سے بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ایسے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار کو آئی جی پنجاب کے پاس دادرسی کے لیے آنے والی ایک معمر خاتون سے بدسلوکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ماہ سے پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں اور ملزمان سے بدسلوکی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے پنجاب پولیس کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے