English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہبازشریف کا پاکستان اورکشمیرکازکی بھرپورحمایت کرنے پرترکی کا شکریہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کے مفاد اور جذبہ اخوت میں ترکی نے ہمیشہ قابل قدر اور لائق تحسین کردار ادا کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کے لئے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اورکشمیر کازکی بھرپورحمایت کرکے ترکی نے دوستی کا حق ادا کیا۔ پاکستان اور ترکی دو سچے دوست اور قابل اعتماد بھائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ ہرپاکستانی کو اپنے ترک بھائی پرفخرہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پرترکی نے واضح، دوٹوک اور واشگاف موقف اپنایا، امت مسلمہ کے مفاد اورجذبہ اخوت میں ترکی نے ہمیشہ قابل قدراورلائق تحسین کردار ادا کیا۔ ،شہبازشریف نے کہا کہ ترکی نے واضح موقف کے اظہارسے کشمیریوں کوپیغام دیا کہ وہ تنہا نہیں، عوام اوراپنی جانب سے ترکی کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے