English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی رہنماؤں کے سرچ ٹرینڈ میں وزیراعظم عمران خان نمایاں ترین شخصیت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک عالمی رہنماؤں کے سرچ ٹرینڈ میں وزیراعظم عمران خان نمایاں ترین شخصیت بن گئے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک عالمی رہنماؤں کے سرچ ٹرینڈ میں وزیراعظم عمران خان نمایاں ترین شخصیت بن گئے،امریکی صدر ٹرمپ کے بعد وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ فالو کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان گوگل پر سرچ کی جانے والی دوسری بڑی شخصیت ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا بے خوفی سے بلا تفریق مظلوموں اور مجبوروں کا حامی ہونے کا ذکر کرنا دنیا کو بھا گیا۔

گوگل پر سرچ کیے جانے والے لیڈروں کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا اور وزیراعظم عمران خان گوگل پر سرچ کی جانے والی دوسری بڑی شخصیت ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک لیڈروں میں سے گوگل پر سرچ کیے جانے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پانچواں نمبر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے