ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں اسٹوڈنٹس پر لگی انوکھی پابندی

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباء اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباء اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طلباء اور طالبات کا جوڑے بنانا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل ہے ۔ کیمپس میں اکھٹے گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت تنبیہہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کو جرمانہ کرکے انکے والدین کو یونیورسٹی بھی بلایا جائے گا۔
باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبہ پر پابندی کا یہ نوٹیفیکیشن 23ستمبر کو جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے دوسرے ہفتے میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کے لئے پردہ لازمی قرار دیا گیا تھا۔

تاہم ذرائع ابلاغ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازمی قرار دینے پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کر دی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں