ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر طورپر سامنے آیا، یہ بات کس نے کی؟ جان کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند

عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر طورپر سامنے آیا
برطانوی اخبار کے مطابق عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر طورپر سامنے آیا ہے.

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ نے پاکستان کے عالمی سطح پر کردار کا تجزیہ کرتا ہوئے وزیر اعظم کو سراہا ہے.

تجزیے کے مطابق پاکستان کو ورثے میں نامساعد حالات اورابتر معاشی صورت حال ملی، تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں.

اخبار کے مطابق ملک کی تقدیربدلنے کے لئے عمران خان نے کئی اقدامات کیے، وہ ان اقدامات پر تنقید کے بجائے تعریف کے مستحق ہیں، ایک سال میں پاکستان عالمی پلیئرکے طور پرسامنے آگیا.

عمران خان نےخود کو احتساب کے لئے پیش کرکے اعتماد جیتا، عالمی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کسی سے پیچھے نہیں.

تجزیے کے مطابق ابتر معیشت کوبہتری کی جانب گامزن کرنےکے لئے سخت اقدامات اٹھانا پڑے، سخت فیصلوں کے باعث عمران خان کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا.

یاد رہے کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان امریکا میں موجود ہیں، جہا ں انھوں نے امریکی صدر سمیت کئی اہم سربراہان سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم کل بہ روز جمعہ جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں