English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں رابی پیرزادہ کے خلاف بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکارہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے گلوکارہ کی غیر موجودگی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

رابی پیرزادہ کو اژدھے، مگر مچھ اور سانپ پالنا مہنگا پڑگیا

بعدازاں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے تحقیقات کیں اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے ماڈل ٹاون لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔

حکام کے مطابق اژدھا، مگر مچھ اور سانپ وغیرہ رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ایسے جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سانپ، مگر مچھ اور اژدھا کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر میں جاری جارحیت پر للکارا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا رابی پیرزادہ کشمیری لباس زیب تن کیے ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ایک کشمیری لڑکی کی مودی کے خلاف تیاری، ویسے تو اسے جہنم میں جانا ہی ہے مگر اس جیسے انسان کی دنیا بھی جہنم ہونی چاہیے۔

The post گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on Daily Jinnah.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے