English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں کیا کہنے والے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے سب بتا دیا

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں کیا کہنے والے ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے وزیراعظم عمران خان کاخطاب تیار ہے ، وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے،بھارت کوبے نقاب کرنے کا مشن پورا ہوچکاہے ۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کاخطاب مکمل تیار ہے ، وزیر اعظم کے خطاب میں اہم نقطہ مقبوضہ کشمیر ہے ، 80لاکھ کشمیری قید ہے ،بھارت کوبے نقاب کرنے کا مشن پورا ہوچکاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد کشمیر میں ظلم بند اور کرفیوختم کرواناہے ، وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں کہیں گے کہ اسلام اوردہشتگردی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اور اس مسئلے کو اسلام کے ساتھ جوڑنا نا مناسب ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے