
وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ واقعہ کب پیش آیا، تاہم متعدد ٹوئٹر صارفین نے اسے 26 ستمبر سے شیئر کرنا شروع کیا۔
تقریبا 45 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں ایک نظر نہ آنے والی خاتون کو عمر رسیدہ شخص سے غصے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے پیچھے بیٹھے ہوئے عمر رسیدہ شخص کے پاس آتی ہیں اور ان سے کئی گھنٹے تک جنسی ہراساں کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
ویڈیو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ عمر رسیدہ شخص سے کوئی نہ کوئی غلطی ہوئی ہے جس وجہ سے وہ پوری ویڈیو میں خاموش دکھائی دیئے اور انہوں نے اپنی حرکت پر معذرت بھی کی۔
ویڈیو میں اگرچہ خاتون کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا لیکن انہیں جنسی ہراساں کرنے والے شخص پر غصے میں تھپڑ مارا اور ساتھ ہی انہیں گالیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے عمر رسیدہ شخص کو تھپڑ بھی مارا اور اس شخص نے معافی بھی مانگی لیکن خاتون نے ایک مرتبہ پھر انہیں تھپڑ مارا اور انہیں گالیاں دیں۔
ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص کئی گھنٹے سے انہیں پیچھے سے جنسی طور پر چھوتا رہا۔
