English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات کی اندرونی خبر آگئی، کن اہم موضوعات اور کن شخصیات سے ملاقات ہوئی جانیے اس خبر میں

سابق وزیر اعظم نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ والدہ بیگم شمیم اختر، بھائی شہباز شریف، داماد کیپٹن (ر) صفدر، نواسی اور ذاتی معالج، ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کیلئے رہنمائی حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کو مریم نواز اور یوسف عباس کے کیس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

نواز شریف نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن بطور جماعت اپنی ہر ممکن خدمات پیش کرے، ذاتی معلاج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے