English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی :موسلا دھار بارش، کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور بجلی کی تار ٹوٹنے کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے سبب نشیبی علاقے زیر آب گئے۔ کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے متعدد سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

سائٹ کے علاقے میں جامعہ بنوریہ کے قریب کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہلاک افراد کی شناخت 45 سالہ عبدالمنان اور 35سالہ عبدالرؤف کے نام سے ہوئی۔ یہ دونوں افراد جامعہ بنوریہ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی کی تار ٹوٹ کر ان پر گر گئی۔ ادھر ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے سجن واری میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سسٹم سے بارش کا آج آخری روز ہے، کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے