English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان نے مودی کی اصلیت دنیا کے سامنے کیسے بے نقاب کردی؟ پڑھیں اس خبر میں

مودی
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی آر ایس ایس کا لائف ٹائم ممبر ہے اور آر ایس ایس وہ جماعت ہے جس کی بنیاد ہٹلر اور میسولینی کے نظریات پر ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے نفرت کرتی ہے اور یہ بات سرعام کی جاتی ہے، آر ایس ایس نے گاندھی کو قتل کیا تھا، ان کا نظریہ نفرت اور قتل وغارت پر مبنی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ جب مودی گجرات کا وزیر اعلیٰ بنا تو اس آر ایس ایس نے گجرات میں دوہزار سے زائد مسلمانوں کوقتل کردیا تھا، بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے