ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں توقع کے عین مطابق خطاب کیا، بھارتی بھی کپتان کے معترف، جان کر ہر پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائے

خبردار کرتا ہوں! اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے، وزیراعظم عمران خان
سویڈن کی یونیورسٹی میں تعینات ہندو پرفیسر اشو ک سوائن نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پربات کرنے کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کی دہشتگردی کو بھی نشانہ بنایا ۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تو قع کے عین مطابق کشمیر کی صورتحال پر زیادہ بات کی ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر پربات کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان نے آر ایس ایس کو بھی نشانہ بنایا ۔

اشوک سوائن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آر ایس ایس کے بارے میں کہا کہ یہ دہشتگردوں کو تربیت فراہم کرتی ہے جو مسلمانوں کوقتل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواہے کہ ہندوتواکی دہشتگردی کا ناصرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ذکر کیا گیا بلکہ یہ کسی بھی عا لمی تنظیم کے پلیٹ فار م پر ہونے والا پہلا بیان ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں