ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی تقریر نے درہ آدم خیل کی توپوں کی یاد دلادی:بھارت


اقوام متحدہ،28ستمبر (ساؤتھ ایشین وائر):ہندوستان نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو مسترد کردیا ہے۔نہایت سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے ، ہندوستان نے کہا کہ مسٹر خان کی جوہری تباہی کو ختم کرنے کے خطرے کی بات "بہتر سفارت کا مظاہرہ نہیں بلکہ دہشت کا مظاہرہ ہے۔”

بھارتی وزارت خارجہ کی فرسٹ سکریٹری ودیشہ میترانے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے نادر موقع کو شاذ و نادر ہی اس طرح غلط طریقے ، بلکہ بدسلوکی کے لئے استعمال کیاگیا ہے۔ الفاظ سفارتکاری میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ”قتل عام، خونخوار،نسلی فوقیت، بندوق اٹھانا اور آخر تک جدوجہد ” جیسے الفاظ اکیسویں صدی کے ویژن کی نہیں بلکہ قرون وسطی کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد اپنے رد عمل کے لئے محفوظ حق کو استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس اسمبلی کے پوڈیم سے بولا جانے والا ہر لفظ تاریخ حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ، آج ہم نے جو بات پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے سنی وہ دنیا کو طبقاتی اعتبار سے دو طبقوں میں تقسیم کرتی ہے۔ ہمیں بمقابلہ انہیں؛ امیر بمقابلہ غریب؛ شمالی بمقابلہ جنوب؛ ترقی یافتہ ترقی پذیر؛ مسلمان بمقابلہ دوسرے ایک اسکرپٹ ہے جو اقوام متحدہ میں تفرقہ بازی کو فروغ دیتا ہے۔ سیدھے سادے الفاظ میں یہ اختلافات کو ہوادینے والی نفرت انگیز تقریرتھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ اس شخص نے ایک دہشت گرد ملک کے رہنما کے طور پر اس قسم کی تقریر کی ، جو کبھی کرکٹر تھا ، اور شریف آدمی کے کھیل پر یقین رکھتا تھا ، آج اس کی تقریر نے درہ آدم خیل کی توپوں کی یاد دلادی۔

پاکستانی وزیر اعظم کے خطاب کے جوابی خط میں بھارت کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان اس حقیقت کو جھٹلا سکتا ہے کہ یہ ملک اقوام متحدہ کے نامزد 130 دہشت گردوں اور 25 دہشت گرد اداروں کا گھر ہے۔ کیا پاکستان تسلیم کرے گا کہ یہ دنیا کی واحد حکومت ہے جو القاعدہ اور داعش میں شامل کسی فرد کو پنشن فراہم کرتی ہے۔ کیا پاکستان وضاحت کرسکتا ہے کہ یہاں نیویارک میں دہشت گردی کی مالی اعانت کے الزام میں لاکھوں ڈالر جرمانے عائد ہونے کے بعد ، اس کے اہم بینک حبیب بینک کو کیوں بند کرنا پڑا۔ کیا پاکستان اس سے انکار کرے گا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اس ملک کو نوٹس پر ڈال دیا ہے۔ اور کیا وزیر اعظم خان انکار کریں گے کہ وہ اسامہ بن لادن کا کھلا محافظ تھا؟

خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت آمیز تقریر کا مرکزی خیال رکھتے ہوئے ، پاکستان انسانی حقوق کے نئے فاتح چیمپیئن کی حیثیت سے اپنا وائلڈ کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جس نے 1947 میں اپنی اقلیتی طبقے کی تعداد 23 فیصد سے گھٹ کر آج 3 فیصد کردی ہے اور اس نے عیسائیوں ، سکھوں ، احمدیوں ، ہندوں ، شیعوں ، پشتونوں ، سندھیوں اور بلوچوں کو توہین رسالت کے سخت قوانین کا پابند کیا ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ انسانی حقوق کی تبلیغ کا یہ نیا جذبہ، خطرے سے دوچار پہاڑی بکر ے ، مارخور کے ٹرافی شکار کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نیازی ، ہم آپ سے گزارش کریں گے کہ تاریخ کے بارے میں اپنی یادداشت تازہ کریں۔ 1971 میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف پاکستان کی طرف سے کی جانے والی بھیانک نسل کشی اور فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل اے اے سی نیازی کے کردار کو فراموش نہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں