ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کس جانب کھیلتا ہے؟ شیخ رشید نے اشارہ دیدیا

شیخ رشید نے کہا کہ امریکہ سپر پاور ہے اور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے
شیخ رشید نے کہا کہ امریکہ سپر پاور ہے اور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے، اسے چین کے خلاف مودی کی ضرورت ہے اور بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جھوٹا پروپگینڈا کیا جا رہا کہ آئی ایم ایف نے ایم این ون منصوبے پر کوئی پابندی لگا دی ہے، اس سے متعلق اہم فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کشمیر کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری لائن شہبازشریف کے ساتھ فٹ ہے، ان کے علاوہ میرا کسی اور سے رابطہ نہیں ہے، جیل میں قید نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اے سی دینا چاہیے ویسے بھی ان کا آخری وقت ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی بھرپوراندازمیں ترجمانی کی ہے، ترکی سمیت دیگر دوست ممالک نے کشمیرسے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے جو بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نریندرمودی کو اچھے طریقے سے متنبہ کر دیا ہے کہ اگر اس بار جنگ ہوئی تو وہ ایٹمی ہوگی اور بہت سخت ہوگی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں