
ائیرپورٹ روانگی سے قبل روزویلٹ ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جو پیغام دینے آئے تھے اللہ کا شکر ہے وہ کامیابی سے دیا-
عمران خان کا کہنا تھا عزت اللہ دیتا ہے،پوری قوم نے دعائیں کیں،اقوام متحدہ، امریکا، روس اور بڑی طاقتوں کو پتا ہے کہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا جدوجہد میں اونچ نیچ آتی ہے لیکن لوگوں نے مایوس نہیں ہونا ہے،اللہ کا شکر ہے جو عزت دینے والا ہے، پوری پاکستانی قوم نے دعائیں کی تھیں،عزت دینےوالی اللہ کی ذات ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام ف کے رہنما سمیت انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور ان کے لیے دعا بھی کی جبکہ اعلیٰ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی ۔
