English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب کا سوالنامہ ملا ہے سوالات پڑھ کر۔۔ مراد علی شاہ نے دلچسپ بات کر دی

مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب کا سوالنامہ ملا ہے سوالات پڑھ کر مزہ آیا، سوالنامے کا خاطر خواہ جواب دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ سے گرفتاری کی باتیں سن رہا ہوں، قید کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارٹی نامزد کرتی ہے، جسے چاہے گی وہ وزیراعلیٰ ہوگا، پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے باوجود آغا سراج درانی، فریال تالپور اور دیگر اسمبلی کے رکن ہیں۔

مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی تقریر کا ذکر نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 17 ستمبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے۔

نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب نے وزیر اعلیٰ کو پاور پلانٹ تعمیرات میں سبسڈی کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور غیر قانونی ٹھیکے، اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہونا تھی، وزیر اعلیٰ پر سکرنڈ، دادو، ٹھٹھہ شوگر ملز کو غیر قانونی سبسڈی دینے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے