English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان اسلام آباد میں پاک ترک اعلی سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ترک صدر طیب اردوان اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے،دورے کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے تعاون کے مزید شعبوں کی تلاش بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر کے ہمراہ وفد میں سرمایہ کار، کاروباری شخصیات بھی پاکستان آئیں گی، ترک صدر سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے