English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے