مانچسٹر ،30ستمبر(ساؤتھ ایشین وائر):مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی دوطرفہ تنازعہ نہیں ہے۔ مسئلہ کے اصل فریق کشمیری عوام ہیں ۔اس موقع پر برطانیہ کو سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہونے کی حیثیت سے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہئے ۔
ساؤتھ ایشین وائر کی رپورٹ کیے مطابق مانچسٹر میں برطانیہ کی حکمران جماعت ٹوری پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر مختلف کشمیری اور پاکستانی سیاسی، سماجی جماعتوں کے تعاون سے منعقدہ کشمیر مارچ اور مظاہرے سے برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ، افضل خان، کیٹی گرین ایم،پی ، یورپین ممبر آف پارلیمنٹ کی ممبر جولی وارڈ، جماعت اہل سنت برطانیہ کے مرکزی قائدین علامہ غلام ربانی افغانی۔ مولانا مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، کشمیر رابطہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری راجہ امجد خان، سرپرسست اعلیٰ مفتی فضل احمد قادری ، تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سکریٹری حافظ آزاد چوہدری ،پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس ، کونسلر یاسین قریشی، کونسلر محمد ادریس، کونسلر اقبال، کونسلر ایوب، کونسلر شوکت، کونسلر طاہر علی،راجہ مبارک علی، چوہدری تاج، چوہدری ساجد شفیق پوتا، راجہ آمین، اعظم فاروق،ظفر جرال، چوہدرہ محمد یاسین، چوہدری بشیر آرائی، خواتین رہنما زبیدہ خان، آسیہ خان، رانی عارف نے خطاب کیا اور بھارت کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
مظاہرین نے مختلف بینرز اور کتبے آٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ کشمیر سے بھارت کی فوج کو نکالاجائے ا وربھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے