English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر:کال سنٹرز کاروبار اوربائیو میٹرک حاضری کا نظام شدید متاثر

القمر

سری نگر،30ستمبر(ساؤتھ ایشین وائر):بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائی گئی مواصلاتی پابندیوں اور کرفیو کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر میں عملے کو فرائض کی انجام دہی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وادی میں انٹرنیٹ سروسز کے تعطل کے باعث گذشتہ تقریباً آٹھ ہفتوں سے کشمیر کے سرکاری اور نجی دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
آئی ٹی کے ایک ماہر نے نیوز ایجنسی ساؤتھ ایشین وائرسے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی نے بائیو میٹرک حاضری کے نظام کے استعمال کو محدود کردیا ہے ۔اس وجہ سے ، انہوں نے کہا ،کمپنی کو حاضری کے مروجہ نظام پر انحصار کرنا ہوگا جو کسی کاغذ یا رجسٹربنایا گیا ہو۔ پچھلے کچھ برس سے ، کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام مروج ہو رہا تھا کیونکہ حکومت دفاتر میں حاضری کو بہتر بنانے کے خواہاں تھی۔
کشمیر میں نہ صرف سرکاری دفاتر بلکہ بڑے کال سینٹرز بھی بائیو میٹرک حاضری کے نظام کی عدم فعالیت کے سبب بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وادی میں قائم کال سینٹر کے عہدیداروں کو اپنے روز مرہ حاضری کے نظام پر متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے۔
ایک کال سینٹر کے نمائندے فہیم ملک نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ وہ 5 اگست سے مینیول طور پر چلائے جانے والے ایک رجسٹر پر اپنی حاضری کا اندراج کر رہے ہیں۔ لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ ہماری انتظامیہ کو یہ قابل قبول ہوگا۔
فہیم ملک نے کہا کہ موجودہ بے یقینی نے ان کے کام کو دگنا کردیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی نے ان کے بیشتر کام کو متاثر کیاہے۔
ایک اور ملازم سندیپ سکسینہ نے کہا کہ جب آخری بار اس نے اپنے سینئر عہدیداروں سے بات کی اور بائیو میٹرک سسٹم کی ناکامی سے متعلق آزمائش کے متعلق بیان کیا تووہ ہمارے حاضری کے نظام کے متبادل طریقے کے قائل نہیں تھے۔میں نے حال ہی میں ٹیلیفون پر اپنی کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار سے بات چیت کی۔ انہوں نے مجھ سے عملے کی موجودگی ، حاضری کے طریقہ کار ، ٹائم لاگ بک ، وغیرہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن ہماری گفتگو کے اختتام پروہ ہمارے کام کرنے کے طریقے سے مطمئن نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے