English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی وی پارلیمینٹ حملہ کیس میں جج اے ٹی سی برہم

پی ٹی وی پارلیمینٹ حملہ کیس میں جج اے ٹی سی برہم
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پر استثنیٰ کی درخواست مستردکر دیں۔

جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل پیش ہوں ورنہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا،ملزمان کوحاضری سے استثنیٰ وکیل کے پیش ہونے کی بنیادپردیاجاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج راجہ جوادعباس نے سماعت کی ،پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے علیم خان کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی،جہانگیرترین،شفقت محموداوراسدعمرنے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پراستثنیٰ کی درخواستیں منظورنہیں ہوئیں ،جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل پیش ہوں ورنہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا،ملزمان کوحاضری سے استثنیٰ وکیل کے پیش ہونے کی بنیادپردیاجاتاہے۔

عدالت نے درخواست گزارکونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلئے،جج جواد عباس نے کہا کہ 4،5 سال گزرچکے ہیں،اب مقدمے کافیصلہ کرناہے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے