English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف نے شہباز شریف کو عثمان بزدار کےخلاف کوئی بات نا کرنے کا کیوں کہا ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

 کہ نواز شریف , شہباز شریف اور عثمان بزدار
تجزیہ کار مظہرعباس نے کہاہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیاہے کہ عثمان بزدار کےخلاف کوئی بات نہ کی جائے بلکہ کام کرنے دیاجائے ، عثمان بزدار ہی ہم کو واپس لائے گا ۔

مظہر عباس نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پنجاب کا کورہنے دیں بلکہ سندھ کوٹھیک کریں پنجاب میں پیپلز پارٹی کا جو حال ہے ، وہ بلاول بھٹو کو پتہ ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیاہے کہ عثمان بزدار کےخلاف کوئی بات نہ کی جائے بلکہ کام کرنے دیاجائے ، عثمان بزدار ہی ہم کو واپس لائے گا ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پران کے ساتھی بھی تنقید کرتے ہیں ، عثمان بزدار کے حوالے سے تصور بھی یہی ہے کہ وہ کام نہیں کرتے اورحقیقت بھی یہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خا ن نے عثمان بزدار کواپنی زد بنا لیاہے ، عمران خان جب صحافیوں سے ملاقات کرتے ہیں توکہتے ہیں کہ آپ کو پتہ چل جائیگا اور ہم انتظار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے