English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، پولیس پر فائرنگ کے بعد دھماکہ کردیا، مزید جانیے تفصیلات میں

کوئٹہ دھماکہ
لورا لائی میں محکمہ زراعت کے دفتر کے پاس ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لورالائی میں پولیس کے ایگل سکواڈ نے کوئٹہ روڈ پر محکمہ زراعت کے آفس کے پاس ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران تین دہشتگردوں نے ان پر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو لورالائی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک موٹر سائیکل کا پیچھا کرنے پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور تین تھے جن میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کو پکڑنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے