English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز سیکورٹی کیلئے 150 کمانڈوز تعینات ہوںگے

سری لنکن ٹیم کی 10 سال بعد لاہور آمد پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے
محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کیلئے وفاق کو ریکوزیشن ارسال کردی
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم کی 10 سال بعد لاہور آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ، پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ لاہور میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے جس پر وفاقی حکومت نے کہا کہ فوج و رینجرز کو پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیکورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا، لنکن ٹیم کو صدارتی سطح کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو ریکوزیشن ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹٹیم کی 10 سال بعد لاہور آمد کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 150 کمانڈوز سمیت پاک فوج اور رینجرز کے ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر 2 سے 10 اکتوبر تک فوج کی 9انفینٹری کمپنیاں، 1کمپنی اینٹی ٹیررسٹ یونٹ ( اسپیشل سروسز گروپ ضرار کمپنی) پاکستان رینجرز کی 10 کمپنیاں، 4 ایم ون 17ہیلی کاپٹر اور 1 بیل 412 ہیلی کاپٹر سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ اس کے علاوہ پولیس کے ہزاروں اہلکار بھی پاکستان اور سری لنکن کے مابین میچوں کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پلان کے مطابق سکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ہیں، جس میں سب سے پہلے پاک فوج پھر رینجرز اور اس کے بعد پولیس کے اہلکار ہوں گے۔ اس سے قبل پہلے حصار میں پولیس کو رکھا گیا تھا لیکن بعدازاں سکیورٹی پلان کو بدل دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان نے سری لنکن ٹیم کو صدارتی سطح کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، اسی لیے لاہور میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے