English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں10برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میلہ آج سجے گا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ون ڈے 3بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا
5ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار انتہائی سخت سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)کراچی میں کرکٹ کیلئے موسم صاف ہو گیا،شہر قائد میں10سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کا میلہ آج سجے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ون ڈے 3بجے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز سخت پریکٹس کی اوربیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس میں مصروف نظر آئیں،دوسرے ون ڈے میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ، مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز،جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائرکی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 5ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ 80سے زائد ہائی ریزولیشن کیمرے نصب کر دیئے گئے، اسٹیڈیم کا ایک ایک حصہ کیمرے کی نظرمیں ہوگا،ا سٹیڈیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت مانیٹر ہو گی۔گرائونڈ کے چاروں اطراف، ملحقہ سڑکیں اور عمارتیں بھی کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی، 4میگا پکسل کیمرے رات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، کمانڈ اینڈ کنڑول روم کی نگرانی سیکورٹی ادارے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے