English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں31اکتوبر تک توسیع

القمر

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ٹیکس دہندگان اب31 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکیں گے۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر تک مجموعی طور پر صرف 4لاکھ 41 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوسکے ہیں اور ٹیکس گوشواروں کے ہمراہ ایف بی آر کو محض ڈیڑھ ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے