ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے کوئٹہ 2 سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں