English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘وہ ڈائریکٹر میرے ساتھ سونا چاہتا تھا’

القمر

 بالی ووڈ کی راہیں ہر کسی کیلئے اتنی آسان نہیں ہوتیں۔ اکثر کئی اداکارائیں فلموں کے جدوجہد والے سفر کے دوران اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال جیسے واقعات کا انکشاف کرتی رہی ہیں۔ 

حال ہی میں اداکارہ سروین چاولہ نے بتایا تھا کہ کیسے فلم دینے کیلئے ساؤتھ انڈسٹری میں ان سے سیکسوئل فیور مانگے گئے تھے۔

اب سویڈن سے بالی ووڈ میں کیریئر بنانے آئیں اداکارہ ایلی ایورام نے بھی سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ کیسے ایک ڈائریکٹر  نے ان سے اس انداز میں ہاتھ ملایا جس کا مطلب تھا کہ وہ ان کے ساتھ سونا چاہتا ہے’۔

 

 

The Verdict State Vs Nanavati. Screening last night🎞 Can’t explain how excited I am about this one. Releasing 30th September on @altbalaji @zee5premium . Download and subscribe now to watch it and let me know what surprised you the most after watching all 10 episodes! #theverdictstatevsnanavati #waitforit #sylviananavati #elliavrram

A post shared by Elisabet Elli AvrRam (@elliavrram) on Sep 26, 2019 at 3:53am PDT

ویب پورٹل پنک ولا کو دئیے ایک ایکسکلوزیو انٹرویو میں ایلی نے انکشاف کیا کہ کیسے وہ غیر ملکی ہونے کی وجہ سے  انڈسٹری میں  پریشانی ہوئیں؟ جبکہوہ  جنسی استحصال کے اشاروں کو بھی سمجھ نہیں پائیں۔

ایلی نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں ان کے قد، ان کے دانتوں اور ان کے لمبے بالوں کیلئے طنز کیا گیا جبکہ ان سے کہا گیا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایلی نے کہا کہ انہیں اپنے بالوں سے خاص پیار تھا لیکن انہیں صلاح دی گئی کہ اپنے بال کٹوا لیں ورنہ وہ آنٹی جیسی لگتی ہیں۔

 

 

UP Hile Zilla Hile Out Tomorrow‼️ Comment below how excited you are for this one of me and @sidmalhotra grooving together for the first time💃🏻🕺🏻⚡️…Ps. I’ve never danced under such a strong SUN, hats off to Sid for doing so in a shirt jacket💥💥💥 . . #uphilezillahile #remake #bollywood #desi #baraat #wedding #style #masti #patna #lucknow #dance #song #shooting #sidharthmalhotra #elliavrram #jabariyajodi #movie

A post shared by Elisabet Elli AvrRam (@elliavrram) on Jul 10, 2019 at 9:57am PDT

ایلی نے اس انٹرویو میں بتایا، ‘ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد میں ان سے ہاتھ ملاکر باہر جانے لگی تو انہوں نے ہاتھ ملانے کے ساتھ ہی اپنی انگلی سے میری ہتھیلی کو کھرچا’ تاہم میں کچھ سمجھ نہیں پائی۔ ‘ بعدازاں  میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا یہاں  ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا "کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔ ایلی نے آگے کہا، یہ سن کر میں حیران رہ گئی اور ہر اس انسان کو یاد کرنے لگی جس نےمجھ سے ہاتھ ملایا تھا’۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے