English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔

سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں بدھ کو مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستانی اوپنر امام الحق کے ان فٹ ہونے کے سبب آج کھیلے جانے والے میچ میں حصہ لینے کے امکانات کم ہیں۔

امام الحق دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کی اننگز کے دوران تیسرے اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ہاتھ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ عابد علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان لاہیرو تھریمانے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی ٹیم تیسرے میچز میں کم بیک کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرا ون ڈے ہارنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم سے مثبت تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی کی صورت میں میزبان ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔ اگر گرین شرٹس کو ناکامی ہوئی تو ون ڈے سیریز کا اختتام برابری پر ہوگا۔

اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 153 ایک روزہ میچز ہوچکے ہیں جن میں سے 90 پاکستان نے اور 58 سری لنکا نے جیتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کی جانب سے کھیلا جانے والا رواں سال کا آخری ایک روزہ انٹر نیشنل میچ ہے۔ اس میچ کے بعد اگلا ون ڈے گرین شرٹس سال 2020 میں کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے