English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

القمر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھریمانے کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں اور پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ہدف دیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں بھی پچ اچھی تھی، تاہم آج کے میچ میں مزید بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

بطور کپتان 50 واں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہی کرتے تاہم اب سری لنکن ٹیم کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ قومی باﺅلرز سری لنکن اننگز کو محدود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

میچ کیلیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اورانجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے امام الحق کی جگہ عابد علی کو موقع دیا گیا ہے جبکہ آل راﺅنڈر عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے