ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭٭٭تیسرا ون ڈے ٭٭٭ سری لنکن کراچی کے موسم سے آشنا ہوگئے آج سرپرائز دینے کیلئے تیار

نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف آج بہترین کھیل پیش کریں گے، کپتان ہیرا لاتھری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 67 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شائقین کو سری لنکا کی ٹیم کی ٹیم کی جانب سے بہترین فائٹ بیک دیکھنے کو ملی تھی۔ سری لنکن کپتان ہیرالاتھری منے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہمارے کھلاڑی آخری ون ڈے میں بھی بہترین کھیل پیش کریں گے اور آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے۔ کراچی کے موسم اور وکٹوں سے آشنا ہو چکے ہیں اس لیے آخری میچ میں سرپرائز دے سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں