ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بارش کے باعث پاک سری لنکا میچ منسوخ

شائقین کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
نیشنل ا سٹیڈیم کی انتظامیہ نے پچ کو ڈھانپ دیا تھا اطراف زور دار بارش جاری رہی
بارش کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) شائقین کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔ شہر قائد میں ہونے والی بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔ نیشنل سٹیڈیم کے اطراف زور دار بارش جاری رہی، دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں تھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیریز کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہوئے تھے اور سٹیڈیم آنے والوں کے لیے پارکنگ انتظامات اور ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی تھیں۔تاہم شہر میں ہونے والی مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تھا تاہم بعد میں بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں