کوئٹہ : نیشنل پارٹی نے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف 6 اکتوبر کو بلوچستان اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔ نیشنل پارٹی کے تمام صوبائی و ضلعی پارٹیوں کو ہدایت جاری کردی گئی کہ وہ 6 اکتوبر کو ملک بھر میں پریس کلبوں کے سامنے وفاق کے غیر آئینی اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وفاق صوبائی خودمختاری میں برائے راست مداخلت کررہا ہے کوسٹل علاقے لب سمندر سے لیکر اندرون سمندر 12 ناٹیکل میل صوبائی تصروف میں آتا ہے جس کا کلیتاً اختیار قومی وحدتوں کے پاس رہا ہے اور ہے وفاق پاکستان کی جانب سے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام صوبائی خودمختاری میں وفاق کی برائے راست مداخلت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاق پاکستان کوئی ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کرنا چاہتا ہے بلکہ وفاق پاکستان سندھ و بلوچستان کے ساحل کو وفاق سے برائے راست اپنے تحویل میں لانے کا سوچ رہا ہے جس کی نیشنل پارٹی پر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہے بنیادی طور پر یہ ایک پرانی سوچ ہے۔
جس پر ڈکٹیٹر پرویزمشرف نے عمل کرنے کی کوشش کی لیکن بلوچستان کے عوام نے اس کے خلاف بھرپور انداز میں تحریک شروع کی جس سے وفاقی حکومت کو اپنا پلان موخر کرنا پڑھ گیا لیکن اب ایک بار پھر وفاقی حکومت نے اس منصوبے پر عملدرآمد کیلیے اقدامات اٹھانے شروع کردیئے ہیں جس کے خلاف نیشنل پارٹی ہر محاذ پر آواز بلند کرئے گی نیشنل پارٹی کے تمام صوبائی و ضلعی پارٹیاں 6 اکتوبر کو نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
