English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی جانب سے گوادر کے ماہی گیروں میں کشتیوں کے پاور انجن و دیگر سامان کی تقسیم

القمر

کوئٹہ /کراچی : کراچی میں متعین عوامی جمہوریہ چین کے کونصل جنرل وانگ یو (WANG Yu)نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی دیرپا اور مضبوط ہے پاکستان اور چین کے درمیان مربوط شرکت داری نے دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے سی پیک نہ صرف دونوں ملکوں کی دوستی بلکہ معاشی شراکت داری کا مظہر ہے، سی پیک منصوبہ بلوچستان کی معاشی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کارگر ثابت ہوگا۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں چین کی جانب سے گوادر سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کو 2لاکھ ڈالر کی لاگت سے کشتیوں پاور کے انجن،شمسی لائٹیں،گھریلو شمسی سسٹم، فشنگ نیٹس سمیت دیگر سامان حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر گوادر ماہی گیر اتحاد کے چیئر مین خداداد وجو،بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی،سابق ناظم گوادر بابو گلاب سمیت ماہی گیروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونصل جنرل وانگ یو نے کہ کہ پاکستان کو چین کے درمیان شراکت داری دوستی کی بہترین مثال ہے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو امید افزا، پھل پھولنے اور کامیابی کی کہانی ثابت کرنے کے ساتھ بہتر طور پر بیان کیا جاسکتا ہے برسوں کے دوران، یہ انوکھی دوستی ایک مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکی ہے جو مضبوط معاشی تعاون اور لوگوں سے لوگوں تک رابطے بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد پاکستان اور چین کے مابین اسٹریٹجک تعلقات معاشی باہمی رابطوں پر زور دینے کے ساتھ آگے بڑھنے کی راہ پر گامزن ہیں، سی پی ای سی بھی صوبہ بلوچستان کی معاشی پسماندگی کو دور کرے گا عوام کو معاشی ترقی ہوگی اور معاشی ترقی کے ثمرات سے لطف اندوز ہونے کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل اور متوقع اقتصادی شعبوں کی تلاش کی جائے گی اور اس سے بلوچستان کے اسٹریٹجک اور معاشی مقام کو مزید وسعت ملے گی سی پیک منصوبہ صوبے کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کھولے گا۔

کونصل جنرل نے کہا کہ گوادر کے لوگ بنیادی سہولیات کی اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں ان کی مشکلات کے پیش نظر عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے گوادر سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کو ان کی معاشرتی اور معاشی ضروریات میں ریلیف کی فراہمی کے لئے فوری طور پر ضروری سامان کے لئے تحفہ پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبے کا اہم جز ہے سی پیک کے تحت گوادر میں انفراسٹرکچر کی نمو، ایئر پورٹ،ایک نئی یونیورسٹی، ایک نیا ہسپتال بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے مستقبل قریب میں مقامی لوگوں کو فائدہ ہو گا،گزشتہ پانچ سال کے دوران سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل سے گوادر میں واضع تبدیلی آئی ہے سی پیک سے گوادر اب معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔

سی پیک منصوبہ گوادر کے لوگوں میں مثبت معاشی تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے یہاں رہنے والے 80فیصد لوگوں کا روزگار ماہی گیری سے وابسطہ ہے زیر تعمیر ایسٹ بے ایکسپریس وے، جو گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈ ہ اور فری زون کو ملک کے قومی شاہراہ نیٹ ورک سے جوڑتا ہے مکمل ہو نے سے گوادرمیں ماہی گیری کومزید فروغ ملے گا،اس موقع پرماہی گیر اتحاد کے رہنماؤں نے عوامی جمہوریہ چین کے گوادر کے ماہی گیروں کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے