لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) معدے میں تیزابیت کی ایک عام دوا اگر مسلسل استعمال کی جائے تو اس سے معدے کے سرطان کا خطرہ دو گنا بڑھ سکتا ہے۔ ایک مطالعے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پروٹون پمپ انہیبیٹر قسم کی ادویہ معدے کی تیزابیت کو دبانے کیلئے دنیا بھر میں عام استعمال کی جاتی ہیں لیکن2017 ء میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اگر اس قسم کی دوائوں کا اندھا دھند استعمال کیا جائے تو اس سے معدے کے سرطان کا خطرہ ڈھائی گنا یعنی250 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک دوازینیٹک پاکستان میں بھی استعمال ہوتی رہی ہے جس پر اب پابندی عائد کردی گئی ہے۔

