ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈینگی کے خطرناک حد تک پھیلائو کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

لاہور (این این آئی) وفاقی حکومت نے ملک میں ڈینگی کے خطرناک حد تک پھیلائو کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈینگی پھیلائو کے بارے میں تحقیقات عالمی اداروں سے کرائی جائیں گی جس کے لیے عالمی ادارہ صحت سی ڈی سی امریکا اور سری لنکا سے رابطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عالمی ماہرین چاروں صوبوں خاص طور پر راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے دورہ کے دوران ڈینگی لاروا اور وائرس پر تحقیق کریں گے اس ضمن میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈینگی کی عالمی ماہرین سے تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں