ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اسمبلی میں کتوں کی بڑھتی تعداد پر دلچسپ بحث

حالات اتنے خراب ہیں کہ کاٹنے والے کتوں کی روک تھام کیلئے کوئی کام نہیں ہو رہا، نصرت سحر
سندھ حکومت محکمہ بلدیات کے ذریعے سگ گزیدگی کیلئے منصوبہ بندی شروع کر رہی ہے، نادر مگسی
گائے بھینسوں میں تولیدی مادے کی مصنوعی طریقے سے منتقلی کا منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے
زیادہ اسکیمیں آتی ہیں تو زیادہ کرپشن ہوتی ہے، نصرت سحر کا دلچسپ مکالمہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران بدھ کو محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سے متعلق وقفہ سوالات کے موقع پر ارکان کے درمیان سگ گزیدگی اور کتوں کی آبادی کے معاملے پر دلچسپ بحث و مباحثہ ہوا۔ جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ اب تو حالات اتنے خراب ہیں کہ کاٹنے والے کتوں کی روک تھام کے لیے کوئی کام نہیں ہورہا۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی میر نادر مگسی نے کہاکہ محکمہ بلدیات کے ذریعے سندھ حکومت سگ گزیدگی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ نصرت سحر عباسی نے کہاکہ ایسے لوگ بھی بتائیں جنہوں نے کتوں کو کاٹا ہو۔ نادر مگسی نے کہاکہ کتوں کی نسل کشی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر نصرت سحر عباسی بولیں کہنا پڑے گا کہ زیادہ اسکیمیں آتی ہیں تو زیادہ کرپشن ہوتی ہے۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ گائے بھینسوں میں تولیدی مادہ مصنوعی طریقے سے منتقل کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں