ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر کابینہ تبدیلی کی فہرست غلط ہے ٗ نعیم الحق

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست غلط ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے بھی بتایا ہے کہ اس لسٹ میں کوئی صداقت نہیں۔ نعیم الحق نے کہاکہ مخالفین پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کابینہ میں ردوبدل سے متعلق ایک فہرست زیر گردش ہے جس میں اسد عمر کو واپس کابینہ میں شامل کرنے کی اطلاع شامل ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان سمیت متعدد موجودہ وزراء کی چھٹی کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں