ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر ریلوے نے مولانا اور بلاول پر تنقید کے تیر چلادیئے

فضل الرحمان اسلام آباد نہ آئیں ، ڈینگی پھیلا ہوا ہے ، شیخ رشید
بلاول نے مراد علی شاہ کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے مگر ان کی کوشش ہوگی کھڑے نا ہوں
پاکستان معاشی بحران سے نکلنے والا ہے، اپوزیشن مسلسل مایوسی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن رہنماؤں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے تیر چلادیئے۔وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کا رخ نہیں کریں، وہاں ڈینگی پھیلا ہوا ہے کہیں انہیں ڈینگی مچھر کاٹ نہ نا لے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے مگر ان کی کوشش ہوگی کہ بلاول بھٹو کھڑے نا ہوں۔شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے ایشو پر اپنا مؤقف بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، وہ ملکی معیشت کو آگے لے کر جائیں گے، جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر کے معاملے میں بہت بڑی غلطی کی ہے تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے والا ہے، مگر اپوزیشن مسلسل مایوسی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں