English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوری سے مہنگائی میں کمی ہوگی ٗ اسٹیٹ بینک

مہنگائی کی شرح گرنے پر پالیسی ریٹ میں بھی کمی پر غور کیا جائیگا ٗ ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کی بنیاد پر طے ہوگا
آئی ایم ایف نے مہنگائی 13فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے ٗ قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک حکام نے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ جنوری سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائیگی۔ مہنگائی کی شرح گرنے پر پالیسی ریٹ میں بھی کمی پر غور کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ جنوری سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائیگی۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی13 فیصد تک بڑھانے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا اندازہ ہے مہنگائی11سے12 فیصد کے درمیان رہے گی۔ مہنگائی کی شرح گرنے پر پالیسی ریٹ میں کمی پر بھی غور کیا جائیگا۔ رکن اسمبلی حنا ربانی کھر نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی۔ بتایا جائے پالیسی ریٹ میں اضافے سے ملکی معیشت کو کیا فائدہ ہوا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ کمیٹی نے مانیٹری پالیسی میں نرمی اور پالیسی ریٹ میں کمی کی سفارش کردی۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ریٹ 1325 کی سطح پر لے جانا ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے کہا گیا کہ30 جون سے روپیہ مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ روپے کی قدر میں25 فیصد بہتری آئی ہے۔ دالر کا مستقل میں زیادہ سے زیادہ متوقع ریٹ163 روپے ہے‘ ڈالر ریٹ کا تعین بھی مارکیٹ خود کرے گی۔ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ لوگ جتنی افواہیں پھیلائیں ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کی بنیاد پر طے ہوگا۔ اسٹیٹ بینک اس وقت مداخلت کرتا ہے جب وہ ضروری سمجھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے