English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیس بک کا بھی اپنے فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ کمپنی نے آسٹریلیا میں پوسٹوں کے لیے لائیک یعنی پوسٹ کو پسند کرنے والے لوگوں کی تعداد چھپانا شروع کردیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوسٹ پر لائیک کو چھپانے کا کام ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور یہ آزمائش معاشرتی دبائو کو کم کرنے کے لیے کی جارہی ہے جس کو بعدازاں دنیا بھر میں نافذ کیا جائے گا۔ آسٹریلیا میں فیس بک صارفین دوسروں کی پوسٹوں پر ردعمل اور ویڈیو کے ویوز بھی نہیں دیکھ سکیں گے کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک کا یہ نیا قدم اس لیے ہے کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ لوگ اس نئے فارمیٹ سے کس طرح جڑتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے