اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ قبل ازوقت ریٹائر ہو گئے، وفاقی حکومت نے 23 مئی کو او ایس ڈی بنائے گئے سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی تین اکتوبر سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق انہیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بناء پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت تعلیم افتخار بابر کو ہٹاتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

