English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیا صوبہ :ایم کیو ایم کاآئین کی239 کی شق 4 کی تنسیخ کرنے کا بل جمع

سندھ اسمبلی میں صوبائی حدود کی تبدیلی کیلئے دو تہائی ارکان کی حمایت کی شرط ختم کی جائے‘ ایم کیو ایم
کشور زہرہ، عثمان قادری، صابر حسین قائمخانی،صلاح الدین اور امین حق نے پرائیوٹ بل پیش کیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم (پاکستان) کے چار ارکان نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں صوبائی حدود کی تبدیلی کیلئے دو تہائی ارکان کی حمایت کی شرط ختم کی جائے،ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرہ، عثمان قادری، صابر حسین قائمخانی،صلاح الدین اور امین حق نے ایک پرائیوٹ بل پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’’ ہم آئین کے آرٹیکل 239 کی شق 4 کی تنسیخ چاہتے ہیں جسکے تحت صوبائی حدود میں ترمیم کی جاسکے‘‘،شق 4 اس بات کو پابند کرتی ہے جب تک صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت بل پاس نہ کرے بل قومی اسمبلی یا سینیٹ میں پیش نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی صدر پاکستان اس پر دستخط کرسکتے ہیںاسٹیٹمنٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شق نہیں کہ پارلیمنٹ کے پاس لا محدود اختیارات ہیں اور وہ آئین میں تبدیلی کرسکتی ہے،اسٹیٹمنٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شق نمبر 4 میں تضادات ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک کی بڑی پارلیمنٹ صوبائی حدود میں ترمیم کرے اور ایڈمنسٹریشن یونٹ کو تبدیل کرے اور وہ صوبائی اسمبلی کی محتاج ہو کہ وہاں کی اسمبلی کی طرف سے دو تہائی اکثریت کی شرط کی محتاج ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے