ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینا ہے فردوس عاشق

مولانا صاحب اسلام آباد اور قانون کی مخالف سمت میں کھڑے نہ ہوں ، معاون خصوصی
معصوم طالب علموں کو سیاسی مفاد کیلئے انسانی ڈھال بنانا جمہوریت نہیں، ٹوئٹر پیغام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینے کے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’مولانا صاحب، اسلام اور قانون کی مخالف سمت میں کھڑے نہ ہوں‘‘۔اْن کا کہنا تھا کہ مولانا مدارس کے معصوم بچوں کے سر پر سیاست نہ کریں، معصوم طالب علموں کو سیاسی مفاد کے لیے انسانی ڈھال بنانا جمہوریت نہیں اور عمران خان کے خلاف نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس کے مترادف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں