English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ کے لیے بلٹ پروف 4 کنٹینرز اور 4 گاڑیاں تیار

اسلام آباد (آن لائن) مولانا فضل الرحمن کے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے لیے 4 کنٹینرز تیار کر لیے گئے ہیں، 4 بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لیے تیار کیے گئے 4 کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے آزادی مارچ کے چاروں کنٹینرز کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے کنٹینر میں مولانا فضل الرحمن کے لیے مختلف سہولیات بھی اہتمام کیا گیا ہے، کنٹینر کے اندر ایئرکنڈیشن اور سردی سے بچنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کنٹینر میں واش روم اور سونے کے لیے بیڈ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، ہر کنٹینر میں 12 افراد کے بیٹھنے کا اہتمام ہو سکے گا لائٹس اور کچن کا بھی کنٹینر میں اہتمام کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو کنٹینر پر سوار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے