ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی مہنگی کردی، اطلاق رات سے ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ لائف لائن صارفین، ماہانہ 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا بجلی کی قیمت میں اضافہ نیپرا سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق گزشتہ رات سے ہوگیا ہے بجلی کی قیمت ایک سال کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی ایڈجسٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں