ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طویل عرصے تک کارآمد رہنے والا لکڑی کا لیپ ٹاپ

لیما( نیٹ نیوز) اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنیاں ہر سال نت نئے ماڈل پیش کرکے لوگوں کو لبھاتی ہیں اور صارفین کی جیبیں خالی کرتی رہتی ہیں لیکن اسی خامی کو محسوس کرتے ہوئے پیرو کی ایک کمپنی نے لکڑی سے بنا ایک کم خرچ لیپ ٹاپ بنایا ہے جو باآسانی 10 سے 15برس تک چل سکتا ہے۔ اسے واوا لیپ ٹاپ کا نام دیا گیا ہے جسے بطور خاص غریب افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اسے بنانے والی کاراسکوس کمپنی کے مطابق یہ ایک سنگل بورڈ کمپیوٹر ہے جسے وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ چوبی لیپ ٹاپ کی قیمت235 ڈالر ہے اور سرکٹ بورڈ کی قیمت صرف35 ڈالر ہے جو بازار سے خریدا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں