English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضائی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ایئرپورٹس پر جدید ریڈار نصب

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مرکزی ایئرپورٹس پر 9 ریڈار نصب کئے ہیں جو پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ وسیع رینج رکھتے ہیں
کراچی(کرائم رپورٹر)پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کیلیے مزید 9 جدید ریڈار نصب کر دیے گئے۔ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کیلیے مزید 9 جدید ریڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے اہم مرکزی ایئرپورٹس پر نصب کیے ہیں، نصب کیے جانے والے جدید ریڈارکے بعد ملکی فضائی سرحدوں اور فضائی حدود کی موثر حفاظت اور نگرانی کی جا سکے گی، یہ ریڈار پہلے لگائے جانے والے ریڈار کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ وسیع رینج رکھتے ہیں۔نئے ریڈار کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے علاوہ روجھان، پسنی، لک پاس میں لگائے گئے ہیں، لگائے گئے ریڈار میں سے 3 پرائمری سرویلنس ریڈار اور6 سیکنڈری سرویلنس ریڈارشامل ہیں جو چیک ری پبلک اور اسپین میں تیار کیے گئے ہیں۔نئے لگائے گئے تمام ریڈار مکمل طور پر آپریشنل ہیں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مرکزی ایئر ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیے گئے ہیں جن کے لگنے کے بعد سول ایئر ٹریفک کی نگرانی اور حفاظت کی رینج مزید بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ غیر فوجی فضائی آپریشنزکا ریگولیٹر ہونے کے ناطے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی ایئر اسپیس (فضائی حدود)میں فضائی ٹریفک محفوظ اور رواں رکھنے کا ذمے دار ہے تاکہ اس کے فضائی حدود اور ملکی فضائی حدودکے اوپر سے گزرنے والے طیاروں کیلئیکسی قسم کا رسک نہ ہونے کے برابر ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے